.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی و مشران کے زیر اہتمام مختلف اداروں میں ایٹا کے ذریعے بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (جمرود):پاکستان پیپلز پارٹی و مشران کے زیر اہتمام مختلف اداروں میں ایٹا کے ذریعے بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، انضمام کے بعد قبائلی نوجوانوں کے حق تلفی ہورہی ہے.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام محکمہ جات میں غیر مقامی افراد بھرتی ہورہے ہیں، ایٹا ٹیسٹ کی شکل میں ہمارے نوجوانوں کو بے دخل کیا جارہے ہیں، ہمارے ساتھ تقریباً بیس ہزار لیویز بھرتی کا وعدہ ہوا تھا جو اب تک ایفا نہ ہوسکا، انضمام کے اڑ میں صوبہ خیبرپختونخوا ہمارے معدنیات پر قابض ہو رہے ہیں اور علاقے میں بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے، تمام قبیلے زمینی تنازعات میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا