2

پولیو چیف ڈاکٹر خامش ینگ کا ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ساتھ بنوں کا دورہ

ویب ڈیسک (بنوں )یونیسیف کی جانب سے  پولیو کے حوالے سے پاکستان کیلئے مقرر چیف ڈاکٹر خامش ینگ نے ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ساتھ  بنوں کا دورہ کیا اور عالاقائی مشران  کے ساتھ وزیر ہاوس میں جرگہ کیا۔

علاقائی مشران نے انسداد پولیو مہم  میں ہونے والی کوتاہیاں اور کمی ڈبلیو ایچ او ٹیم  کے نوٹس میں لائیں کہ  اگر انتظامیہ  وزیر سب ڈویژن  کو پولیو فری بنانے میں مخلصانہ کردار ادا کریں تو ممکن ہے کہ یہاں سے انکاری والدین کے ساتھ ساتھ پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

قبائلی عمائدین نے کہا کہ دور آفتادہ علاقوں میں پیش امام  مذہب  کے نام پر لوگوں کو پولیو سے منع کر رہے ہیں کہ یہ قطرے غیر شرعی ہیں  اس لئے ضروری ہے کہ علماء کرام ایسے علاقوں کا دورہ کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔

عمائدین نے کہا کہ ضم شدہ علاقوں میں پولیو کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کے خاتمے پر بھی توجہ دیکر  لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پابند بنایا جائے کہ وہ بی ایچ یوز میں ڈیوٹی دیں اور چھوٹی چھوٹی بیماریوں کی دوائی فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

قبائلی عمائدین نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم  میں سکول ٹیچرز اور پٹواریوں کے بجائے علاقائی لوگوں کو موقع دیا جائے ایک طرف اُنہیں روز گار مل جائے گا تو دوسری طرف  بچوں کی تعلیم و تربیت متاثر نہیں ہو گی۔

ڈاکٹر خامش ینگ نے علاقائی مشران کے مطالبات اور نشاندہیاں نوٹ کیں اور  یقین دہانی کرائی کہ  ہر ناممکن اقدامات کو ممکن بنایا جائے گا علاقائی مشران اور  والدین انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا ساتھ بھر پور تعاون کریں۔