Kurk mandir

کرک مندر جلانے کے واقع میں دو ایس ایچ اوز سمیت 12افراد ملازمت سے برخاست

ویب ڈیسک (کرک):کرک مندر جلانے کے واقع میں دو ایس ایچ اوز سمیت 12افراد کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا، کرک پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس کی ہدایات پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او ٹیڑی سب انسپکٹر رحمت اللہ، اے ایس آئی مجیب الرحمٰن پولیس اسٹیشن بانڈہ، ہیڈ کانسٹیبل جاوید حسین، کانسٹیبل علی فیصل،کانسٹیبل نورزاد، کانسٹیبل واجد خان، کانسٹیبل راشد منہاس ، کانسٹیبل وقار احمد، کانسٹیبل اقبال، کانسٹیبل امان اللہ،کانسٹیبل رب نواز، کانسٹیبل وقار خان کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری
مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

واضح رہے کہ چند روز قبل کرک میں مشتعل افراد کی جانب سے مندر کو جلایا گیا تھا، جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا ۔