thumbs b c adec866dace87080cd42e6886ae8f1bd e1610544081435

‏وزیراعظم عمران خان اورترکی کےوزیر خارجہ کی ملاقات کااعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: ‏وزیراعظم عمران خان اورترکی کےوزیر خارجہ کی ملاقات کااعلامیہ جاری، اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں خطہ کی صورتحال عالمی اوردو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی، ‏پاکستان اورترکی کے تعلقات کو معاشی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے پر اتفاق، ‏تجارت،سرمایہ کاری،دفاع تعلیم ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک مزید تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب

جموں وکشمیر کے معاملے پر مستقل حمایت پر وزیر اعظم نےترکی کا شکریہ ادا کیا، ‏وزیراعظم نےملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کیے، پاکستان افغانستان تنازع کا پر امن حل چاہتا ہے، وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کےمثبت کردار سے آگاہ کیا،
‏وزیراعظم کااسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیےمل کر کام کرنے پر زور۔

وزیراعظم کاافغانستان میں امن کیلئےتمام فریقوں کو تشدد کے خاتمے اور سیز فائر پر زور، ‏دونوں ممالک کےمفاد میں اعلیٰ سطحی رابطے اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق، دونوں ممالک کےمفاد میں اعلیٰ سطح رابطے اور ملاقاتیں جاری رکھنے پراتفاق، ‏دنیا کوحضرت محمد ﷺسے مسلمانوں کی عقیدت کا بتانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان