حکومت کرائے کے لوگوں پر چل رہی ہے ،اسلم غوری

ویب ڈیسک(اسلام آباد )مرکزی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی اسلم غورینے اپنے ایک بیا میں کہا کہ حکومتی مشیروں کی جانب سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت کا الزام غداری اور کرپشن کے الزامات کی طرح بھونڈا ہے ۔ حکومت کرائے کے لوگوں پر چل رہی ہے ۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی اسلم غوری کی شہباز گل کے بیان پر ردعمل حکومتی وزرا اور مشیر ہر کامیاب جلسے کے بعد بھونڈے الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کا اندازہ ناجائز حکومت کی چیخ و پکار سے لگایا جاسکتا ہے ۔ نااہل اور ناجائز حکومت عوامی غیض وغضب کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ ناجائز حکومت کو خوابوں میں بھی مدارس کے طالب علم نظر آتے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی جوق در جوق شرکت حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔ موجودہ حکومت کرائے کے وزرا اور مشیروں پر چل رہی ہے ۔ہر بڑے منصب پر اداروں کے ریٹائرد لوگ فائز کرکے حکومت چلانے والوں کو پی ڈی ایم کے جلسوں پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔