پمز ملازمین کا احتجاج 47 ویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پمز ملازمین کا احتجاج 47 ویں روز بھی جاری، آج سے ملازمین نے تمام سروسز بند کر دی۔
ایمرجنسی اور کورونا وارڈ کے علاوہ تمام سروسز میں کام بند، آپریشن تھیٹر، سٹورز، فارمیسی، اور ایڈمن
سمیت تمام سروسز بند۔

پمز ملازمین کا کہنا ہے کہ سوموار کو بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔اب علامتی احتجاج سے کام نہیں چلے گا، سوموار سے دھرنا ہو گا اور یہی آخری فیصلہ ہے۔