EryGAi3WMAAc1q

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے-آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر کے جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا.

آرمی چیف کو سیکیورٹی اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ،سرحد پر باڑ لگانے اورایف سی کے استعدادکار بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  غذائی قلت سے غزہ میں 13000 سے زائد بچے جاں بحق

آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں پولیس کی نفری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی.

آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں اور ایف سی پولیس کے کردار کو سراہا،آرمی چیف کی جوانوں کی قبائلی علاقوں میں امن کی کاوشوں کی تعریف،آرمی چیف نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں کو بھی سراہا،آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں ،ایف سی اورپولیس کے کردار کو بھی سراہا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل غزہ کی صورتحال مخفی رکھنا چاہتا ہے، فرانسسکا البانیز

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا.

پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کو کوور کرنے کے لئے ہمارا کیمرامین اور رپورٹر الله نور وزیر سپاٹ پر موجود ہونگے، ڈیسک Aslive اور بیپر کے لئے ھمارے رپورٹر کیساتھ رابطہ کریں.