.jpg

حفیظ شیخ بطور وزیر خزانہ و ریونیو قومی اقتصادی کونسل کے رکن مقرر

ویب ڈیسک (اسلام آباد):حفیظ شیخ بطور وزیر خزانہ و ریونیو قومی اقتصادی کونسل کے رکن مقرر، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل میں حفیظ شیخ کے قلمدان کی تبدیلی کی منظوری دی، اس سے قبل حفیظ شیخ بطور مشیر خزانہ و ریونیو قومی اقتصادی کونسل کے رکن تھے، عدالت نے کسی بھی مشیر کو کابینہ کمیٹی یا اقتصادی کونسل میں شامل نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، اس وقت قومی اقتصادی کونسل کے چئیرمین وزیر اعظم ہیں۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی