saddar pak

صدر مملکت کی زیرِ صدارت گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس

ویب ڈیسک : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب

صدر عارف علوی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، خطے کے ممالک بالخصوص افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا، گوادر بندرگاہ سے پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی، گوادر پورٹ سے بلوچستان کے عوام کو روز گار کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے، گوادر پورٹ کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کے لئے معاشرتی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور، 4 ہزار 480 ارب روپے کے صوبائِی بجٹ کی منظوری