735511 8408963 04 akhbar

طورخم سرحدپرانٹرنیٹ کیبل خراب،وی باک آن لائن سسٹم شدیدمتاثر

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل): طورخم سرحد پر انٹرنیٹ کیبل خراب ہونے کے باعث وی باک آن لائن سسٹم شدید متاثر ہوگئی ہے وی باک آن لائن سسٹم متاثر ہونے کے باعث بارڈر پر گاڑیوں کی کلیئرنس معطل۔

کلیئرنس معطل ہونے کے باعث بارڈر اور پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں بارڈر پر ایمپوررٹ اور ایکسپورٹ بند ، کلیئرنس کا عمل معطل ہونے کے باعث قومی خزانے کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بارڈر پر آئے روز مشکلات کے باعث دو طرفہ تجارت بری طرح متاثر ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہانٹرنیٹ کیبل فوری بحال کی جائے۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد پر تعمیراتی کام کے باعث انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی ہے،کیبل پر کام جاری ہے، مسئلہ جلد ہو کر کلئیرنس کا عمل شروع ہو جائیگا۔