zahid hafeez 1

ملائیشیا میں ہمارا ہائی کمیشن طیارے کو ضبط کرنے کے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے میں مصروف ہے۔ زاہد حفیظ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کوالالمپور ہوائی اڈے پر پھنسے مسافروں، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے طیارے کو ضبط کرنے سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ ملائیشیا میں ہمارا ہائی کمیشن اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ ملائیشین حکام اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے، مسافروں کے لئے پاکستان سفر کے متبادل انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، وہ آج رات بعد ای کے 343 کے ذریعہ کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ