firing 3

میرانشاہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سےٹوچی سکاوٹس کا نوجوان شہید

ویب ڈیسک(میرانشاہ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن علاقے عزیز خیل میں سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نتیجے میں ٹوچی سکاوٹس کا نوجوان لاس نائک عباد علی شہید ہوگئے، مذکورہ سیکیورٹی اہلکار سختہ نامی پوسٹ کیلئے پانی لے جارہے تھے ۔ تاہم تاک میں پہلے سے بھیٹے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی شہید اہلکار کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری
مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔