baramdat

پاکستان نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 637 ارب روپے سے زائد کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاکستان نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 637ارب روپے سے زائد کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلیں،ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 106 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں 24 لاکھ 89 ہزار 416 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے ،عطاء تاڑر

جولائی تا دسمبر 20 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی، مالی کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ
80 ہزار 741 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، جولائی تا دسمبر 46 ارب 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی، اسی عرصے میں 1 لاکھ 29 ہزار 928 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جولائی تا دسمبر 181 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ روپے کا پام آئل درآمد کیا گیا، جولائی تا دسمبر 47 ارب روپے سے زائد مالیت کی دالیں درآمد کی گئیں، اسی عرصے میں 7ارب94کروڑ90لاکھ روپے کے خشک میوہ جات درآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کے احکامات جاری