patrol 1

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزارت خزانہ نے عوام کو گمراہ کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی میں 30 روپے فی لیٹر لیوی بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر30 روپے لیوی ٹیکس کی بنیاد پر ورکنگ کرائی گئی ایسا اس لئے کیا گیا کہ عوام کو بتایا جائے کہ انہیں ریلیف دیا جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ بنتا ہے جبکہ حکومت کم اضافہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ

16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان، 30 روپے لیوی کی بنیاد پر پٹرول 11روپے 95پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی ورکنگ جاری ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 41 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق 30 روپے لیوی کی بنیاد پر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 9روہے 57پیسے فی لیٹر کی ورکنگ کرائی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔