Untitled 1 51

کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک:فیصل کریم کنڈی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوالالمپور میں پی آئی اے کا جہاز نہیں پاکستان کا وقار ضبط ہوا ہے، کٹھ پتلی راج نے جگہ جگہ پاکستان کو رسوا کیا ہے، وزیر ہوا بازی کے بیانات نے پی آئی اے کا کباڑہ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

اب اس حکومت کی پالیسیوں سے پی آئی اے کے جہاز بیرون ملک ایئرپورٹس پر ضبط ہو رہے ہیں، یہ ہائبرڈ نظام اور پاکستان اب مزید وقت ایک ساتھ نہیں چل سکتا، جس کے آنے سے سبز پاسپورٹ کو عزت ملی تھی وہ ملک کی عزت جگہ جگہ نیلام کرواتا پھر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک