imf pak

حکومت آئی ایم ایف کے شرائط ماننے پر رضا مند

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے شرائط ماننے پر رضا مند، آئی ایم ایف پروگرام ایک سال معطل رہنے کے بعد بحال ہونے کے امکانات روشن، حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بجلی مہنگی کیے بغیر پروگرام بحال نہیں کیا جائیگا، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا، بجلی فوری طور پر ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، بجلی دو مراحل میں 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی جائے گی، بجلی صارفین پر ساڑھے تین سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، کابینہ کی توانائی کمیٹی کی منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان