RTS33JD2 2

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے6 افراد کا انتقال 188 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے6 افراد کا انتقال ہوئے، محکمہ صحت کے
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1779 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے343 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد63 ہزار339 ہوگئی، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے327 مریض صحت یاب ہوئے، محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد58 ہزار82 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی
مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 25ہزار309 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے ابھی تک 885 افراد کا انتقال ہوچکے ہے۔