National Assembly Speaker Asad Qaiser 1280x720 1

صحت کارڈ پلس عمران خان کاخیبرپختونخواہ کی عوام کیلئےعظیم تحفہ ہے،اسد قیصر

ویب ڈیسک(صوابی)۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی کمیٹی ہال میں صحت انصاف کارڈ پلس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیہا کہ جہاں کرونا وائرس نے عالمی سطح پر تباہی مچائی وہاں پاکستان عالمی سطح پر پہلے بھی کرونا وائرس سے محفوظ رہا جب کہ اب نئی لہر سے بھی اللہ پاک پاکستانی عوام کو محفوظ رکھیں گے۔ تاہم عوام اس ایس او پیز پر عملدر آمد کر کے اپنی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وباء سے دنیا کے ممالک اور خصوصاً ہمارے پڑوسی ممالک کی معیشت خراب ہوئی تھی لیکن ہماری حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت سنبھل گئی ہے پاکستان میں کرونا سے لڑنے میں وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیاں خوش آئند رہی پاکستانی عوام نے اس حوالے سے اپنا کر دار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہا کہ صوابی میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی ایک اور نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے انہوں نے وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں مسنگ فیسلٹی جلد دور کریں، گدون صنعتی بستی کو رسائی کے لئے ایک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی جب کہ صوابی مردان دو رویہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے اور اسے بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ضلع بھر میں گیس اور بجلی کے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے صوابی میں معذور افراد کے لئے سکول اور ہسپتال کا افتتاح رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان کرینگے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سیاست کر تے ہیں اپوزیشن کی طرح سیاست کرنے کے قائل نہیں ہے حکومت میں رہ کر آمدن سے زائد اثاثے نہیں بنائے میری حکومتی مراعات اور سب کچھ عوام کے لئے ہیں،صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ عمران خان کا کے پی کے کے عوام کے لیئےعظیم تحفہ ہے پورے ملک کے عوام کا شناختی کارڈ صحت انصاف تصور ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی

انکا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ پہلی مرتبہ اچھے تعلقات قائم کئے افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہو گا افغانستان کے راستے وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے نئے راستے کھل جائیں گے خیبر پختونخوا کے تمام حقوق حاصل کر کے رہیں گے خواہ وہ بجلی کی مد میں ہو یا گیس کی مد میں ٹوبیکو سیس کم کر کے کاشتکاروں کو صحیح ریٹ دلوائیں گے۔