2056213 maryamnawaz 1593776493 718 640x480 1

مریم نواز کی احتساب عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے عدالت میں ملاقات کی اور پی ڈی ایم سے متعلق مشاورت کی۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، حمزہ اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کے ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔

اس موقع پر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء

مریم نواز نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے، مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ انکے گلے پڑ گیا، یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے، اب یہ خود پھنس گئے ہیں، قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں۔