sherpao 1

پاکستان میں سلیکٹڈ حکومت ہے، دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت مستعفی ہو. آفتاب احمد شیرپاؤ

ویب ڈیسک (چارسدہ): قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد شیرپاؤ کا وطن کور شیرپاؤ میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ غریب مزدور اور کسان پی ڈی ایم کا حصہ ہے، ملائشیا نے پی آئی اے کا جہاز پکڑ کر ملک کی جگ ہنسائی کی اور پاکستان کے قریبی دوست ہمارے ساتھ کھڑے نہیں۔

آفتاب احمد شیرپاؤ کے مطابق پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے مفلوج ہیں، پاکستان میں سلیکٹڈ حکومت ہے، دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت مستعفی ہو، ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں، ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے، گھی آٹا چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہےہیں، ایک ماہ میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں دو بار اضافہ ہوا، آئی ایم ایف میں جانے کیلئے مہنگائی میں اضافہ کیا جا رہا ہے، خطے میں سب سے ذیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، حکومت اپنی ہر ناکامی پچھلے حکومتوں اور مافیا پر ڈال رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک کے غریبوں کی آواز بننا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سےحکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، کرپشن کے کیسز بی آرٹی ، ملم جبہ بلین ٹری کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، بلوچستان مچھ میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہمدردی کیلئے وزیراعظم کی عدم حاضری قابل مزمت ہے، قبائلی علاقاجات میں حالات اب بھی جوں کہ توں ہے، موجودہ حکومت قبایلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ایفا کریں، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی میں ردوبدل قابل قبول نہیں جن کی بھرپورمزاحمت کرینگے، دوھا میں امن مذاکرات کے کوئی نتائج سامنے نے نہیں آئے ہیں، افعانستان میں امن معاہدہ وقت کی اہم ضرورت ہے جن سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع