PESHAWAR LOCKDOWN 1 680x453 1

پشاور:کورونا میں اضافہ کےباعث ، سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

ویب ڈیسک (پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آج شام چھ بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، اعلامیہ جاری ۔

پشاور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور میں یکہ توت تھانے کی حدود میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد فیز 3 اور 5 کے مختلف سیکٹرز میں بھی لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

پشاور کے ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2 مقامات پر بھی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا۔

علاقوں میں کچھ نہیں کھولا جائیگا۔