Mishal Malik

یاسین ملک کی جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں،اہلیہ مشعال ملک

ویب ڈیسک(اسلام آباد) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کےعدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مودی سمجھتا ہے یاسین ملک جھوٹے مقدمات سے ڈر جائے گا تو یاسین ملک نہ پہلے ڈرااور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا۔

مزید پڑھیں:  محمود عباس کی اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت ویٹو کرنے کی مذمت

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کےعدالتی قتل کامنصوبہ بنارکھاہے، تہاڑجیل میں قید یاسین ملک شدیدعلیل ہیں اوران کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

ایک دن آئے گاکشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دنیاکےایوانوں میں بھارتی مظالم کےخلاف آوازیں گونج رہی ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں مودی کےخلاف آوازاٹھنا بھارت کی ہارہے۔

یاد رہے اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔