maqam

ضمنی الیکشن پی کے 63 پر جمیعت کے امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار

ویب ڈیسک (نوشہرہ): مسلم لیگ ن کے امیر مقام اور مولانا عطاء الرحمن کی نوشہرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس، مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ ضمنی الیکشن پی کے 63 پر جمیعت کے امیدوار مسلم لیگ ن کے اختیارولی کے حق میں دستبردار، امیر مقام نے کہا مسلم لیگ ن کے اختیارولی کی پوزیشن مستحکم ہو گئی، الیکشن کمیشن نوشہرہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر دفاع کیخلاف کارروائی کرے، امیر مقام نے مزید کہا کہ سال2018 کی طرح دھاندلی برداشت نہیں کرینگے، دھاندلی کی گئی تو سڑک پر بیٹھ کر ووٹ کی گنتی اور تصدیق کا مطالبہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

مولانا عطاءالرحمان کہ مطابق پی ڈی ایم کے اتحاد کو انتخابی اتحاد میں تبدیل کرینگے، لیگی امیدوار اختیارولی حکمرانوں کو شکست دینے کیلئے ایک مضبوط امیدوار ثابت ہونگے، پی ڈی ایم کا اتحاد عمران کا تکبر پاش پاش کر دیگا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، مخالفین کیلئَے مخبری کے شبے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

اختیارولی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن عمران حکومت کے ستائے ہوئے لوگوں کیلئے لڑ رہا ہوں، گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا اب حکمرانوں کو ووٹ کے ذریعے شکست سے دوچار کرینگے۔