islamabad police

اسلام آباد پولیس نے 19 جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد پولیس نے 19 جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، سیکیورٹی پلان آپریشنز ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد ترتیب دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کریں گے، ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کے گردونواح میں 1800 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

5 ایس پی اور 10 ڈی ایس پیز سیکیورٹی معاملات سنبھالیں گے، شرکا کنونشن سینٹر میں گاڑیاں پارک کریں گے وہاں سے پیدل ریلی میں شرکت کر سکیں گے، اسلام آباد ٹریفک پولیس ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے متبادل راستوں کی رہنمائی جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ