545465464556

بدبخت بھائی کی فائرنگ سے بھائی اوربہن قتل ،ماں زخمی

ویب ڈیسک(راولپنڈی): تھانہ مندرہ کے علاقے کوری دولال میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی بڑے بھائی اور بہن کو قتل جب کہ ماں کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی مندرہ کے علاقے کوری دولال میں بدبخت بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل جب کہ ماں کو شدید زخمی کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگزیب کے اہل خانہ رات کو معمول کے مطابق سوئے لیکن صبع کمروں میں 24 سالہ حسن زیب اور 18 سالہ عاصمہ اورنگزیب کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ ان کی والدہ نصیراں شدید زخمی حالت میں بے ہوش ملی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر فرانزک ٹیم کے ذریعے شہادتیں اکٹھی کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول

ایس ایچ او مندرہ یاسر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولین کو ان کے 15 سالہ حقیقی بھائی احسن نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فائرنگ میں اس کی والدہ بھی زخمی ہوگئی، موقع سے فرار ہوگیا، ملزم نویں جماعت کا طالب علم ہے اور بظاہر قتل گھریلو رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تفتیش میں مزید صورتحال واضع ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے ماموں محمد قاسم کی مدعیت میں درج کیا جارہا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں۔