shah mehmood 750x369 1

ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی اینکر کے خلاف چارج شیٹ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی اینکر کے خلاف چارج شیٹ دی، ممبی پولیس کی چارج شیٹ نے ہندوستان کے مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کیا، حالیہ انکشافات نے پاکستان کے دیرینہ موقف کو درست ثابت کیا، پاکستان بارہا بی جے پی حکومت کے فالس فلیگ آپریشنز کی نشاندہی کرتا رہا، جعلی کارروائیوں کا مقصد پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر بدنام کرنا تھا، ہندوستان، پاکستان کو عالمی سطح پر بذریعہ گمراہ کن مہم بدنام کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، بھارتی نام نہاد "سرجیکل اسٹرائیکس” کا دعویٰ، پاکستان کو بدنام، انتخابات جیتنے کی کوشش تھی،
پاکستان نے بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کیا، پاکستان نے نشاندہی کی 2019ء کے پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہوا، پلوامہ حملے کے بعد بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، نئے انکشافات نے فالس فلیگ آپریشن سے انتخابی جیت تک کا تمام سکرپٹ ثابت کیا، ٹرانسکرپٹ، ہندوستانی میڈیا، ’ہندوتوا‘ حکومت کے ناپاک گٹھ جوڑ کا عکاس ہے، ثابت ہوا، آر ایس ایس، بی جے پی انتہاء پسند اتحاد، بھارتی ریاستی اداروں میں سرایت کر چکا، یہ بھی ثابت ہوا، بھارتی شہری حقوق، آزادیاں، جمہوری اقدار سنگین خطرات سے دوچار ہیں، ثابت ہوا کہ کس طرح لاپرواہ حکومت داخلی سیاست کیلئے علاقائی امن داؤ پر لگا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ