arrest 3 750x369 1

نصیرآباد: بیوی،کمسن بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا

ویب ڈیسک(راولپنڈی):تھانہ نصیر آباد کے علاقہ اعوان ٹاون میں ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کے پراسرار قتل کا معاملہ حل ہوگیاپولیس نے مقتولہ کے شوہر اور معصوم بچی کے والد مجاہد علی کو باضابطہ طورپرگرفتار کرلیا۔

ملزم مجاہد علی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریڈ 17 کا آفیسر ہے،ملزم نے بیٹا نہ ہونے اور گھریلو جھگڑوں پر اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اہلیہ اور بچی کو تکیہ سے دم گھونٹ کر قتل کیا،قتل کے بعد اہلیہ کی نعش تین سے چار دن تک کمرے میں پڑی رہی ملزم بیٹی کے ساتھ اسی گھر کے دوسرے کمرے میں رہتا رہا اور پھر تیسرے دن ڈیڑھ سالہ بیٹی کو بھی منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہلیہ کی موت تین سے چار دن پہلے ہوئی جبکہ بیٹی کی موت وقوعہ سامنے آنے کے چند گھنٹے قبل ہونا قراردی گئی ہے۔