3 2 57

پی ڈی ایم سٹئیرنگ کمیٹی کا 18 جنوری کا اہم اجلاس طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز دن 12 بجے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے ممبرز کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج اور ضمنی انتخابات کے معاملے پر بلائے گئے اجلاس میں نون لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، شیری رحمان شریک ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

ذرائع کاکہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر عثمان کاکڑ، اویس نورانی سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

اجلاس میں انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدواروں پر بھی حکمت عملی طے ہوگی ، کمیٹی سینٹ الیکشن سے متعلق بھی غور کرے گی۔

سٹئیرنگ کمیٹی سپریم کورٹ میں زیرسماعت سینٹ اوپن الیکشن کیس میں فریق بننے پر غور کرے گی۔