corona 17

کورونا کی یلغار،مزید 43 افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): کرونا کے واردنیا بھر میں جاری ہے، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 43 کرونا مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹےمیں مزید 43کرونا مریضوں کا انتقال، مجموعی اموات 10 ہزار 951 ہوگئیں،ملک میں اس وقت کورونا کے 34 ہزار 701 فعال مریض موجود ہیں ، جو اپنے گھروں اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

چوبیس گھنٹے میں 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، دو ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569، اسلام آباد میں 40 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 701 ہوگئی، ملک بھر میں کرونا کے 2 ہزار 373 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔