2130841 k 1610795881 376 640x480 1

کےٹو: نیپالی کوہ پیماؤں نےدنیا کی دوسری بلند چوٹی سردیوں میں پہلی بارسرکرلی

ویب ڈیسک (گلگت بلتستان)کوہ پیمائی میں نئی تاریخ رقم۔’’کےٹو‘‘ کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کرلیا گیا،نیپال سے تعلق رکھنے والےکوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو کو کامیابی سے سر کیا۔

نیپالی کوہ پیماؤں کی قیادت ’’مینگما۔جی ‘‘کررہے ہیں اور ان کی ٹیم 10ممبران پر مشتمل ہے۔

دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں کے ٹو واحد چوٹی ہے جسے اس سے پہلے موسم سرما میں سر نہیں کیا جاسکا تھا۔اس وقت کے ٹو کی مہم جوئی پر تین الگ الگ ٹیمیں مصروف ہیں جن میں پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کا بیٹا ساجد سدپارہ بھی شامل ہیں۔مہم کے دوران سپین کے کوہ پیما ” سرگیو۔مورینو” کیمپ ون سے گر کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر تین کوہ پیما زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع ہے۔’’کے ٹو‘‘ چوٹی 8ہزارچھ سو گیارہ میٹر بلند ہے۔نیپال میں8ہزار 848میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے’’ کے ٹو ‘‘ کو کامیابی سے سر کرنے پرنیپالی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن