444869af bc8d 41ae a66c 7d22fadf8a70

جعلی تختیاں لگا کر خوش ہونا حکومت کا کام ہے۔ثمر بلور

ویب ڈیسک (پشاور) : عوامی نیشنل پارٹی کا ٹاون ون دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔سابق ٹاون ممبران فنڈ کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج۔ ٹاون ون کے دفتر کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فنڈ نہ ملنے کے باعث مشکلات سے دوچارہے، حکومت کی جانب سے بند کیے گے ترقیاتی فنڈ کو بحال کیا جائے ۔ مظاہرہ کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کر رہی ہیں،

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

ممبر قوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نان سلیکٹیڈحکومت نے سابق ٹاون ممبران حکومت کو فنڈ نہیں دے رہا،انہوں نے کہا کہ جعلی تختیاں لگا کر خوش ہونا حکومت کا کام ہے ۔نہ غلامی کرتے ہے اور نہ غلامی۔مانتے ہے،فنڈ نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا،حکومت صرف غریب طبقے کے خلاف تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم