el

سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کامعاملہ،سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے پی پی اور ن لیگ کو طلب کررکھا ہے،سکروٹنی کمیٹی ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے ممنوعہ فنڈنگ کے الزامات پر تحقیقات کریگی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے
الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نومبر 2018 سے تحقیقات کررہی ہے

پی پی پر امریکہ میں مارک سہیگل کو رقم بھجوانے اور پی پی یو ایس ایل ایل سی چھپانے کا الزام ہے،ن لیگ پر برطانیہ میں بطور کمپنی اور امریکہ میں ایل ایل سی رجسٹریشن چھپانے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے دونوں جماعتوں سے 2014 سے 2016 تک ڈونرز کی مکمل تفصیلات مانگ رکھی ہے۔