5eddb6263dc35 1

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا،اجلاس کی صدارت چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے،سینیٹ کا یہ اجلاس اپوزیشن کی تحریک پربلایا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس کا دونکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ایوان حالیہ گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت کی جانب سےانتخاب سے پہلے کی دھاندلی اورہرسطح پر انتخاب میں مداخلت کو زیربحث لائے یہ ایوان پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور مجموعی ابتر معاشی صورتحال کو زیر بحث لائے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ