reu wazir scaled

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشن 2 دہشتگرد ہلاک،ایک گرفتار

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک،ایک دہشتگرد زخمی اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں آپریشن کیا،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے نام عثمان علی اور وحید لشتائی ہے.

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

ہلاک ہونے والے دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کے متحرک رکن تھے،دہشتگرباردوی سرنگیں بنانے کے ماہراور دہشتگردوں کی تربیت کے ماہرتھے،دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے،دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر2020 کو سیکیورٹی فورسز پرحملے میں ملوث تھا،اس حملے میں کیپٹن عمرچیمہ نے جام شہادت نوش کیا،
حملے 2 جے سی اوز اور 3 سپاہیوں بھی شہید ہوئے،4 زخمی ہوگئے تھے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ