shahram tarakai 2

صوبائی وزیرتعلیم کا گورنمنٹ شہید ثاقب غنی ہائی سکول نمبر2 کینٹ کا دورہ

ویب ڈیسک(پشاور):صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی گورنمنٹ شہید ثاقب غنی ہائی سکول نمبر 2 کینٹ کا دورہ کیااور سکول میں کورونا ایس اوپیز کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورے صوبے میں سکولز اور کالجز کھل گئے،ٹیمیں ایس او پیز کی نگرانی کیلئے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کررہی ہیں ،پرامید ہے کہ حالات ٹھیک رہینگےہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں،بورڈ امتحانات کے پیش نظر سکولز اور کالجز پہلے کھول دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی بھر پور کوشش کررہے ہیں،نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پر غور کررہے ہیں صابن اور سینیٹائرز سکول کی طرف سے فراہم کئےجارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ

صوبائی وزیر تعلیم سے صحافی نےسوال کیا کہ عاطف خان کو واپس لانے کا حکومت کا کوئی پلان ہے؟

جسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی سے ناراضگی کا معاملہ اندورنی ہے، سب معاملات حل کئے جائینگے۔