imran

وزیراعظم نےحکومتی ترجمانوں اورپارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان نےحکومتی ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا ہےوزیر اعظم کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا جس میں عمران خان ترجمانوں کو اہم گائیڈلائنز دینگے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے ملک گیر جلسے جلوسوں پر مشاورت ہوگی، اور کل الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی، اور ملکی معیشت سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

ٹی وی چینلز پر حکومت کی نمائندگی کرنے والے ترجمانوں کو اجلاس میں بلائے گی اور ن لیگ اور پی پی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر بات ہوگی۔