pump

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاون

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاون، اسمگلڈ پٹرول فروخت کرنے والا پٹرول پمپ مافیا حکومت کے شکنجے میں ہے، رپورٹ کہ مطابق تازہ ترین کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، ملک بھر میں اسمگلنگ میں ملوث 1083 پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے، خفیہ چھاپوں کے دوران 65 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

رپورٹ میں مزید بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسمگلڈ پٹرول کی قیمت 72 کروڑ روپے سے زائد ہے، وزیراعظم کا اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم جاری، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سب سے زیادہ کاروائیاں پنجاب میں کئیں، پنجاب سے 778 پٹرول پمپ سیل جبکہ پختون خواہ میں 160 سندھ میں 145 پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ن لیگ کی واضح برتری، شہباز شریف کی مبارکباد