brt 5

پشاوربی آر ٹی کیلئےمزید 30 کے قریب نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور

ویب ڈیسک (پشاور):شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت، ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کی مزید بسیں جلد سسٹم میں شامل ہونے کیلئے تیار، ٹرانس پشاور30 کے قریب مزید نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں ہے، ٹرانس پشاور مزید 30 نئی بسیں 18 میٹر آرٹیکیولیٹڈ ہونگی۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

ہر بس میں 125 کے قریب مسافر بیک وقت سفر کرسکیں گے،یہ نئی بسیں سسٹم میں شامل ہوتے ہی ایکسپریس روٹ پر چلائی جائینگی، پشاورایکسپریس روٹ بی آر ٹی کا مقبول ترین روٹ ہے، 128 سے زائد بسیں موجودہ سسٹم میں چل رہی ہیں۔

بی آر ٹی پشاور کی بڑھتی مقبولیت اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کی پہلی تھرڈ جینیریشن اور ہائبریڈ بسیں متعارف کرائی گئیں، بی آر ٹی سروس بلاشبہ کامیاب اور بہترین منصوبہ ہے، بی آر ٹی سروس ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے بڑی سہولت ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو