175439 pdm

پی ڈی ایم کا کل الیکشن کمیشن کےباہراحتجاجی مظاہرہ کا پلان تیار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی مظاہرے کا مقصد الیکشن کمیشن کی طرف سے طویل عرصہ سے زیر التوا پی ٹی آئی فارن فنڈ نگ کیس کا فیصلہ نہ سنانا ہے تین بڑی پارٹیوں کے قائدین مولانا فضل الرحمن مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے احتجاج بارے پلان طے ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی نمائندگی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے مولانا فضل الرحمن راولپنڈی پشاور روڈ سے مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں آنے والی ریلی کے قیادت 26نمبر چونگی پشاور موڑ سے گیارہ بجے کریں گے وہ ایک کنٹینر پر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے کے ذریعے زیرو پوائنٹ سے ہوتے ہوئے سیرینا چوک پہنچیں گے وہاں سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن روانہ ہوں گے،مولانا فضل الرحمان کی ریلی کیلئے کنٹیر خصوصی طور پہ راولپنڈی میں تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مری روڈ راولپنڈی کے نوازشریف کے باہر سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے فیض آباد سے راول ڈیم روڈ راول ڈیم سے ہوتے ہوئے سیرینا چوک پہنچیں گی جہاں پر تمام جماعتوں کے قائدین ایک کنٹینر پر سوار ہوکر وزارت خارجہ اور سفارتی علاقہ سے ملحق سڑک سے ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کے باہر پہنچیں گے جہاں تقاریر ہوں گی اور الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی