ghani

اسپیکراسمبلی خیبر پختونخوا وزراء اور بیوروکریسی کے رویّے سے ناراض

ویب ڈیسک (پشاور): اسپیکراسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق غنی وزراء اور بیوروکریسی سے ناراض ہے، ذرائع کہ مطابق ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی، اسمبلی میں وزراء کی غیر حاضری کی شکایات اسپیکر کو مہنگی پڑ گئی، اسپیکر کے اپنے حلقے کے کام التواء کا شکار، ایبٹ اباد کے لیے وزیر اعلی کی اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

ذرائع نے مزید کہا کہ پشاورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بلائے گئے جائزہ اجلاس میں اسپیکر برہم، وزراء اور سیئنربیوروکریسی کے رویّے پر اظہار ناپسندیدگی، سینئر بیوروکریسی کی عدم شرکت اور جونیئر افسران کو بھیجنے پر اسپیکر سخت برہم، اسپکر نے جونیئر افسران کو اجلاس سے باہر نکال دیا، وزیر اعلی و چیف سیکرٹری کو ناراضگی کا نوٹس بھیجنے کی ہدایات جاری،وزیر اعلی محمود خان نے دوسال قبل ایبٹ آباد کے مختلف منصوبوں کے لیے گرانٹ کا اعلان کیا، اسپیکر کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا نہیں جاسکا، منصوبوں پر جائزہ اجلاس پر اسپیکر وزراء اور بیروکریسی کے رویّے پہ سخت ناراض۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر