download 1 16

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات وقبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،کروڑوں کی اراضی واگزار

ویب ڈیسک(پشاور):ضلعی انتظامیہ پشاوراور ٹاؤن تھری انتظامیہ نے دورہ روڈ پرقبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے آپریشن کی نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق آپریشن میں بھاری مشینری کے زریعے دورہ روڈ پر قبرستان سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دئیے
آپریشن میں 3 کنال 5 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار،کار سرکار میں مداخلت پر چارافراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قبضہ مافیا سے واگزار کی گئی اراضی کی قیمت کروڑوں میں ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے