pDM

فارن فنڈنگ کیس تاخیر کا شکار کیو ہوا؟ اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاجی مظاہرہ کریں گی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی وفاقی حکومت کی طرف سے اجازت دیدی گئی، مظاہرین کی گاڑیوں کا پارکنگ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ۔

الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرہ کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ریلی سے قبل مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم قیادت کے اعزاز میں ایک بجے ظہرانہ دیں گےظہرانہ مولانا کی رہائش گاہ ایمبیسی روڈ پرہوگا،مظاہرہ میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، محمود خان اچکزئی، افتاب شیرپاؤ ، میاں افتخار، میر کبیر شہی، شاہ اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر، سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب اور راولپنڈی ڈویژن کی ریلی نواز شریف پارک سے نکلے گی، اپوزیشن کی فیض آباد، کشمیر ہائی وے اور بہارہ کہو سے تین مختلف ریلیاں نکالی جائیں گی،مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری اور سردار سلیم حیدر خان سمیت دیگر رہنما نواز شریف پارک سے ریلی کی قیادت کریں گے،مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر چوک سے احتجاجی ریلی میں شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی ریلی موٹروے چوک سے سری نگر ہائی وے سے ہوتی ہوئی کشمیر چوک پہنچے گی آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی اپنے کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچیں گے،پوزیشن ریلی سرینا ہوٹل سے ہوتی ہوئی الیکشن کمیشن کے سامنے جاکر جلسہ میں تبدیل ہوجائیگی الیکشن کمیشن کے سامنے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، آفتاب شیرپاؤ اور نیئر بخاری،مولانا اویس نورانی، میاں افتخار اور جمیعت اہلحدیث خطاب کریں گے،پی ڈی ایم قیادت مظاہرے کے بعد اپنے مطالبات کے اعلان کے ساتھ ہی منتشر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

مظاہرہ کیلئے ایک مرکزی کنٹینر ہوگا، جس پر ہر پارٹی سے ایک فرد سوار ہوگاپی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کیس کو جلد نمٹانے کا مطالبہ کریں گی الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی جاری کرے گی ،خط میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق معلومات اور کیس جلد نمٹانے کی تحریر ہوگی۔