67961 311282473

محکمہ توانائی و برقیات کے پی کا انٹرنشپ شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور) محکمہ توانائی و برقیات کے پی کا انٹرنشپ شروع کرنے کا اعلان ، مشیر توانائی حمایت اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیک وقت 40 گریجویٹ انجینئرز اور ڈپلومہ ہولڈرز کو انٹرنشپ دیا جائے گا،انٹرنشپ محکمہ توانائی کے زیر انتظام پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مختلف ہائیڈروپاور پراجیکٹس میں دئیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب

مشیر توانائی کا کہنا تھا کہ انٹرنشپ پی ایم آر یو PMRU کے آنلائن پورٹل پر بہت جلد مشتہر کی جائے گی ۔انٹرنز کو ایک سال کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے ملے گی۔حافظ قرآن، معزور، گولڈ میڈلسٹ اور اقلیتی امیدوار کو دو سال تک توسیع دی جاسکتی ہے ۔تمام انٹرنشپ میرٹ پر ہائیر تعلیمی قابلیت یا سکور رکھنے والے امیدوار کو دیئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب انٹرنشپ کی تکمیل پر تجربہ کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا ،جس کی بنیاد پر بھرتی میں سات اضافی نمبر دئیے جائیں گے ۔صرف خیبرپختونخوا کے ڈومیسائل ہولڈرز کو انٹرنشپ دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ