8e96aee9d4d01a5d9391627126374925

موٹروے M-1 دھند کی شدت میں کمی آنے کے باعث ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سوات ایکسپریس وے , کرنل شیر خان سے لے کر چکدرہ تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے اوپن کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے M1–پشاور سے لے کر اسلام آباد تک دھند شدید میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے اوپن کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

موٹروے 2 M–لاہور سے لے کر کوٹ مومن اور اسلام اباد سے بلکسر تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بدستور بند ہے ۔

عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں،گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں،سفر شروع کرنے سے پہلے (MOTORWAY Humsafar) اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا