8888j

چارسدہ :سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (چارسدہ)چارسدہ میں کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے فاروق اعظم چوک چارسدہ میں موٹروے لنک روڈ پر مظاہرے کے دوران حکومت سے ان کی مطالبات پورے طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم

حکومت ملازمین کے ساتھ کی گئی وعدوں میں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے حکومت فوری طور پر تنخواہوں سمیت دیگر الاونسوں میں اضافہ کیا جائے۔
چارسدہ کے سرکاری ملازمین نے ہر منگل کے روز فاروق اعظم چوک چارسدہ میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے