mehmoodkhan 800x320 1 1

ڈی سی آفیسز میں دو سالوں سے زیادہ عرصے سے تعینات تمام ملازمین کا تبادلہ کیا جائے- وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کا انعقاد۔چیف سکریٹری خیبر پختونخوا، متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں اور ڈویژنل کمشنرز نے شرکت کی ۔ وزیر اعلی کی کورونا اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی تسلی بخش ہے، وزیر اعلی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی پر عملدرآمد کو مزید بہتر بنایا جائے، حکومت کا اولین مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا کردار سب سے اہم ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے دفاتر کے دروازے عام آدمی کے لئے کھلے رکھیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن

اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ ڈی سی آفسز میں دو سالوں سے زیادہ عرصے سے تعینات تمام ملازمین کا تبادلہ کیا جائے، ڈی سیز تمام پٹواریوں کا بین الاضلاع تبادلہ کریں، درخواست کنندگان کو زمینوں کے فرد کا اجرا دو دنوں میں یقینی بنایا جائے،عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری اور ریونیو دربار باقاعدگی سے منعقد کریں۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسے ہر صورت کامیاب بنانا ہے، پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے، محمود خان سیاحتی مقامات پر پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

وزیر اعلی مزید کہا کہ شہری علاقوں میں منڈیوں اور اڈوں کو شہر سے باہر منتقلی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، تمام اضلاع میں دریاں کے کنارے غیر قانونی کرش مشینوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے ، بازاروں میں چیکنگ کے لئے تمام محکموں اور اداروں کی ایک ہی مشرکہ ٹیم ہونی چاہیے، ہر کوئی الگ الگ سے چیکنگ کرکے لوگوں کو تنگ نہ کرے۔