ttttttt 1

آزاد اورغیرجانبدارالیکشن کا انعقاد مشکوک ہورہا ہے۔اختیارولی

پشاور(ویب ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اور امیدوار ضمنی الیکشن pk 63 نوشہرہ اختیارولی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران جماعت ضمنی الیکشن سے پہلے دھاندلی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورےملک میں کوئی کام نہیں ہو رہا لیکن پی کے 63 میں خزانوں کے منہ کھول دئیے گئے ہیں ضمنی الیکشن سے پہلے ووٹر ز کو لالچ دیکر بلیک میل کیا جا رہا ہےحکمران کام کرتے تو آج انکو ووٹرو کو لالچ دینے کی ضرورت نہ ہوتی الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم اپنی ذمہ داریاں پور نہیں کر رہی آزاد اور غیرجانبدار الیکشن کا انعقاد مشکوک ہو رہا ہےالیکشن کمیشن حکام اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پور کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ