Asad Umar Man in the eye of the storm.. 4

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی نے پائیدار ترقی کے اہداف کی مانیٹرنگ اور رابطہ کاری کے نظام پر غور کیا، چیف ایس ڈی جیز نے بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایس ڈی جیز کے فریم ورک کی پہلے ہی منظوری دیدی ہے، دستیاب اعداد وشمار کو پائیدار ترقی اشاریہ میں شامل کیا گیا ہے، ذیلی کمیٹی نے پائیدار ترقی کے اہداف کی سفارشات کا جائزہ لیا، کمیٹی نے صوبوں کے منصوبہ بندی کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ایس ڈی جیز سیکشنز بنائیں، ایس ڈی جیز کے حوالے سے رابطہ کاری اور عملدرآمد کیلئے مستقل بنیادوں پر سٹاف تعینات کیا جائے، وفاقی وزارتوں میں تکنیکی کمیٹیاں اور ورکنگ گروپس بنانے پر بھی اتفاق، وفاقی اور صوبائی محکمہ جات ایس ڈی جیز فریم ورک پر درست اقدامات اور عملدرآمد یقینی بنائیں، ذیلی کمیٹی نے ادارہ شماریات کے سروے سے اعداد و شمار کی رپورٹنگ کی منظوری دیدی، کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ادارہ شماریات اور صوبائی ادارے ایس ڈی جیز کارکردگی کی سالانہ رپورٹ مرتب کریں، اسد عمر کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اعدادوشمار جمع اور رپورٹ کرتے وقت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا جائے، کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت کردی، حکومت نادار اور پھسے ہوئے طبقے کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف لوگوں کا طرز زندگی بہتر کرنے کا ویژن رکھتے ہیں، قومی اقتصادی کونسل کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار