news 1349148418 6821 1

پاورٹرانسفارمرلگانے کےباعث مختلف فیڈرپر22 سے 26 جنوری تک بجلی بندرہےگی

ویب ڈیسک(بنوں)پاور ٹرانسفارمر لگانے کے باعث مختلف فیڈر پر 22 سے 26 جنوری تک بجلی بند رہے گی،گریڈ اسٹیشن بنوں میں پہلے سے لوڈ برداشت نہیں کرتا نیا پاور ٹرانسفرمر لگایا جا رہا ہے۔

سات کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے پاور ٹرانسفرمر منظور کیا گیا ہے کسٹرکشن مکینک ، اسٹیشن عملہ پیسکو آپریشن ملازمین افسران فیٹنگ مرمتی کاموں میں مصروف ھوں گے۔بازار احمد خان، کینٹ ایکسپریس فاطمہ خیل ون، ٹو منڈان ٹو ، نورڑ ٹو اور تھری فیڈرز سے منسلک صارفین متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

سپرنٹنڈنگ انجنیئر واپڈا کے مطابق موسم گرما سے پہلے واپڈا پیسکو اپنے صارفین کو بجلی کے متعلق سہولیات فراہم کرنے کوشاں ہیں۔