KPk Govt 1

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک(پشاور): صوبہ خیبر پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، کئی کو نوکری سے برخاست جبکہ متعدد کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریونیو اہلکار و افسران کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک

اجلاس کو بتایا گیا کہ 47 ریونیو افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کرلی گئی، ضلع بنوں میں 10 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 4 کو نوکری سے برخاست کیا گیا جبکہ 2 کو معطل کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق ضلع مردان میں 7 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے، ضلع صوابی میں 4 افراد کو معطل کردیا گیا جبکہ 2 کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

اسی طرح ضلع کوہاٹ میں 6 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، 1 افسر کو معطل کیا گیا جبکہ 4 کے تبادلے کردیے گئے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی۔